Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مجاد انور خان سبکدوش، نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی

مجاد انور خان سبکدوش ہوگئے، نئے ایئر چیف ظہر احمد بابر نے کمان سنبھال لی۔ پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے سبکدوش ایئر چیف مجاہد انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے فخر ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کا شکر گزار ہوں، اتحاد ہی کامیابی کا بنیادی جز ہے۔ انہوں نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔
یاد رہے ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر سکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular