Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

متحدہ علماء بورڈ سے نصابی کتب کی کلیئرنس لازم قرار

پنجاب میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی نصابی کتب کی کلیئرنس کیلئے متحدہ علماء بورڈز پنجاب نے اپنی پالیسی جاری کر دی ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فیصلے کے تحت پرائیویٹ پبلشرز اپنی کتابوں کے مسودات متحدہ علماء بورڈ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ پہلی سے تیسری جماعت کی نصابی کتب پر کلیئرنس کیلئے متحدہ علماء بورڈ 35 ہزار روپے فیس وصول کرے گا۔ چوتھی اور پانچویں جماعت کیلئے 45 ہزار روپے، چھٹی تا آٹھویں جماعت کیلئے 60 ہزار روپے، میٹرک اور اولیول کیلئے 70 ہزار جبکہ انٹرمیڈیٹ کی نصابی کتب پر این او سی جاری کرنے کیلئے علماء بورڈ 85 ہزار روپے فیس وصول کرے گا۔
متحدہ علماء بورڈ نے کتابوں پر این او سی جاری کرنے کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ڈاکٹر راغب نعیمی، مولانا محمد علی نقشبندی، نبیرہ عندلیب اور مولانا محمد خان لغاری کو ہر کمیٹی کا الگ الگ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پبلشرز اپنی کتابوں کی کلیئرنس کے لیے مسودات متحدہ علماء بورڈ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے جبکہ بورڈ سے حاصل کردہ این او سی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ جمع کرایا جائے گا جس کے بعد پبلشرز کو کتابوں کی اشاعت کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular