Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں پر حرم ابراہیمی کے دروازے پھر بند

 یہودیوں کی عید غفران کے بہانے نمازیوں کے داخلے پر پابندی
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے الخلیل میں فلسطینیوں پر حرم ابراہیمی کے دروازے بند کر دیئے،صیہونی فوجی الخلیل میں یہودیوں کی عید غفران کا بہانہ بناتے ہوئے نمازیوں کو حرم ابراہیمی میں جانے کی اجازت نہیں دی،اسرائیل کے فوجیوں نے اسی طرح مسجد ابراہیمی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور بھاری تعداد میں غاصب فوجیوں کو تعینات کیا تھا،صیہونی فوجیوں نے ستمبر میں 2 مرتبہ مسجد کو بند کیا اور کسی کو بھی مسجد میں جانے اور نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اکتوبر میں بھی اسرائیل نے یہودیوں کے عید کے بہانے مسجد ابراہیمی کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے

مزید پڑھیے

Most Popular