Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

فرانس: سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش

فرانس میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانِن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شدت پسندی کی تعلیمات دینے کے شبہ میں درجنوں مساجد اور عبادت گاہوں کی نگرانی کرے گی۔
جیرالڈ ڈرمانِن نے مقامی ریڈیو آر ٹی ایل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن 76 عبادت گاہوں کی نگرانی کی جارہی ہے اگر ان میں سے کوئی شدت پسندی کو فروغ دینے میں ملوث ہوئی تو اسے بند کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فرانس میں مساجد کی نگرانی کا فیصلہ بھی اس ملک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئے جانے والے ان دیگر فیصلوں کی مانند ہے جس کی رو سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس کے ایک اسکول کے ٹیچر نے آزادئ اظہار رائے کے درس کے دوران متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدو میں سن 2006 میں شائع شدہ پیغمبر اسلام(ص) کے گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔ جس کے چند روز بعد ایک شخص نے اس ٹیچر کا سر قلم کردیا تھا، جسکے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر ہی حملہ آور کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور اس معاملے کو دہشتگردانہ قرار دیا گیا تھا۔
مذکورہ واقعے کے بعد فرانسیسی صدر نے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کو ہیرو اور فرانسیسی جمہوریہ کی اقدار کا ترجمان قراردے کر اسے فرانس کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے بھی نوازا تھا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا اور فرانس کے صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular