
بیروت : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین صورت حال، لبنان، فلسطین اور غزہ کی جنگ۔ بیت المقدس کی حمایت اور غزہ پر وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے موجودہ سیاسی کوششوں اور زیر بحث منظرناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنے کے لیے گذشتہ ہفتوں میں ایران کی سفارتی کوشش اور مشاورت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے کو فلسطینی قوم کی مزاحمت اور استقامت کے مقابلے میں صیہونی رجیم کی بے بسی کا نتیجہ قرار دیا۔
حسن نصراللہ نے مزاحمتی عوام کے غیر معمولی موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف محاذوں پر مزاحمت کی مکمل تیاری پرزور دیا اور کہا کہ حتمی فتح مزاحمت کی ہی ہوگی جب کہ صیہونی دشمن کی شکست یقینی ہے۔


































