
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی گروپ نے امریکی قیادت کی متبادل تجویز کو قبول نہیں کیا تو وہ جنگ میں واپس آجائیں گے۔نیتن یاہو نے کہا کہ حماس نے مستقل جنگ بندی کے لیے مؤقف پیش کیا ہے جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اسرائیلی قیدیوں کو نہ چھوڑا تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ اسرائیل جانتا ہے کہ امریکہ اور صدر ٹرمپ ہماری پشت پر ہیں۔
ادھر حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل غزہ میں امداد کی بندش کے اپنے فیصلے کے نتائج اور اپنے قیدیوں کی قسمت کا خود ذمہ دار ہے۔


































