Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

علی سدپارہ کی تلاش کا مشن، سرچ آپریشن کیلئے سی 130 جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ

حکومت نے محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے مشن کیلئے سی ون تھرٹی جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خراب موسم کے باعث زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
کے ٹو پر آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی پر فضائی سرچ آپریشن کے ذریعے کو پیماؤں کو تلاش کیا جائے گا۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی، کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کیلئے نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے تاہم انتہائی بلندی پر پہنچنے کےبعد وہ واپس نہیں پہنچ سکے۔ علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔
اس سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور تیزہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular