Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

عرب اتحاد پر ڈرونز اور میزائلوں کی نئی قسم سے جوابی حملے

مزاحمت کاروں نے جازان میں مسلسل دو دن تک بارودی ڈرونز سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فوجی اڈوں کو نقصان، جارحین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے
عرب امارات سے وابستہ فوجی اہلکاروں پر حملے، پانچ اہلکارہلاک، منصور ہادی سے منحرف سیکڑوں فوجی صنعا لوٹ آئے،چند جنرل، بریگیڈیر بھی شامل
صنعا (نیوزڈیسک) یمن میں عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب میں اہم فوجی ٹھکانوں پر بھرپور جوابی حملے شروع کردیئے ،مزاحمت کاروں نے سعودی عرب کے اندر صوبہ جازان میں مسلسل دو دن تک بارود سے لدے ڈرونز سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جس سے فوجی اڈوں کو نقصان پہنچا،جارح افواج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیاگیا،مزاحمت کاروں نےمعروف ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کی ایک نئی قسم اور کروز میزائلوں کے ایک نئے نمونے کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے جارحین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ،ادھر جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجی اہلکاروں پر حملے اور پانچ اہلکارہلاک ہوگئے ، دوسری جانب منصور ہادی سے منحرف سیکڑوں فوجی اور سیاستداں صنعا لوٹ آئے ہیں ، جن میں چند جنرل، بریگیڈیر بھی شامل ہیں ،دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے آن لائن ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف جنگ و جارحیت کے خاتمے تک مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ،انہوں نے اس ملاقات میں اقتصادی اور انسان دوستانہ شعبوں میں ضروری اقدامات عمل میں لائے جانے اور اسی طرح یمنی قوم کے مکمل حقوق کی بحالی تک حمایت جاری رکھے جانے پر زور دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular