
بغداد : عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں واقع امام حسین اسپتال میں آگ لگنے سے 60 سے زائد افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں اسپتال میں کووِڈ-19 کے مریض زیرِعلاج ہیں امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے شہر کے محکمہ صحت اورشہری حکام کو معطل کرکے گرفتار کرنے کاحکم دیا ہے۔


































