
عراق کے صوبہ الانبار سے دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے حشد الشعبی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے کئی خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان میں موجود بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کو ضبط کر لیا ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ الانبار کے علاقے بحیره الثرثار میں ایک بڑی فوجی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ہتھیاروں کے ایک گودام اور صوبہ دیالہ میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کواپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں عراقی فوج کی کارروائی میں داعش کے دہشتگردی کے کئی اڈے تباہ اور 20 داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
الحشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچھے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


































