
عراق کے صوبہ الانبار سے دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا ہے ۔
عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے الجزیره میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ہونے والی کارروائی میں داعش کے 7 ٹھکانے تباہ اور 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


































