Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عراق: امریکی فوج کے لاجسٹک کانوائے پر حملہ

عراقی میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کے لاجسٹک قافلوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارلحکومت بغداد سمیت ملک میں موجود امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئیں۔ عراقی نیوز چینل الصابرین کے مطابق عراق کے جنوب میں واقع کویتی سرحد کے قریب واقع "جریشان” نامی گذرگاہ کے نزدیک پہلا امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کسی مسلح گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں امریکی فوج کا دوسرا لاجسٹک قافلہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے "الیوسفیہ” میں بم حملے کا شکار بنا ہے۔
گزشتہ روز بھی 3 امریکی فوجی کانوائے کے راستوں میں دھماکے ہوئے تھے۔ عراق میں امریکی افواج پر حملے روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری 2020 کو عراق سے امریکہ افواج کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular