50ہزار افراد کی سیاحت،یہود یوں کے پہلے مذہبی اسکول کا افتتاح
مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک) 2 ہفتوں میں 50 ہزار اسرائیلی باشندوں نے متحدہ عرب امارات کا سیاحتی سفر کرلیا، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں خوب رونقیں لگی رہیں ، اسرائیلیوں کی بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحل پر دیکھا گیا، دبئی میں یہود یوں کے پہلے مذہبی اسکول کا بھی افتتاح کیا گیا، جس کیلئے مشرقی یہود کے سب سے بڑے پیشوا یستحاک یوسف متحدہ عرب امارات پہنچے اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ یہود کے مذہبی تہوار عید انوار کے موقع پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کریں گے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- صیہونی شہریوں نے امارات میں ڈیرے ڈال دئے
صیہونی شہریوں نے امارات میں ڈیرے ڈال دئے
-
Ilyas - دسمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 6
- 0 minute read


































