
غرب الاردن میں پرامن فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب الخلیل صوبے کے بیت امر اور العروب کے علاقوں میں صہیونی فوجیوں نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج فلسطینیوں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صہیونی بستیاں تعمیر کررہے ہیں۔ غاصب صہیونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔


































