Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام کے شہر حماء پر صہیونی حملہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد شہید، 4 زخمی

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ آج ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز کی جانب سے علی الصبح صہیونی ہوائی حملوں کا بھرپور مقابلہ کیا گیا ہے تاہم غاصب صہیونی رژیم کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں میں سے ایک حماء کی شہری آبادی میں واقع ایک گھر پر جا گرا جس سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 4 خواتین و بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں والدین اور ان کے دو بچے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔ شامی فوجی ذرائع کے مطابق دارالحکومت دمشق کے شمال میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر حماء پر فائر کئے جانے والے اکثر صہیونی میزائلوں کو ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز کے ذریعے ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے ہوائی حملے کا ہدف حماء کے نواحی شہر مصیاف میں واقع ایک تحقیقاتی مرکز تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular