Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام میں ایک بار پھر کیمیکل حملوں کا ڈرامہ رچانے کی تیاری، روس کا انتباہ

شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کیمیکل حملے کی سازش پر مبنی روس کے انتباہ کے بعد عالمی میڈیا کی توجہ شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر مرکوز ہے۔
شام کے تجزیہ نگار عروہ ساتر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ ایک بار پھر وائٹ ہیلمٹ نامی دہشت گرد گروہ انجام دے سکتا ہے اسی لئے ذرائع ابلاغ نے اپنی توجہ سرحدی علاقوں کی جانب مرکوز کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے جو انکشاف کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک ایک بار پھر شامی اور عراقی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں جس دھماکے کا انتظار کیا جا رہا ہے، اس کی ویڈیو ریکارڈنگ وائٹ ہیلمٹ دہشت گرد گروپ یقینی طور پر کرے گا کیونکہ اس کے پاس ویڈیو گرافنگ کے پیشرفتہ ساز و سامان موجود ہیں۔
واضح رہے کہ روس کی وزارت دفاع کے حمیمیم مرکز نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ادلب میں مسلح دہشت گرد گروہوں نے بڑی تعداد میں کلورین گیس اس صوبے میں منتقل کر دی ہے تاکہ کیمیکل حملے کا ڈرامہ کر سکیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ دہشت گردوں نے کچھ باکسز جن میں ممکنہ طور پر کلورین گیس ہو سکتی ہے، علاقے میں منتقل کر دیئے ہیں تاکہ صوبہ ادلب میں کیمیکل حملے کا ڈرامہ کر سکیں۔
روسی وزارت دفاع اور شامی حکومت نے ملک میں سرگرم دہشت گرد گروہوں اور ان کے مغربی حامیوں کو ملک میں کیمیکل حملوں کا ڈرامہ کرنے اور اس کے الزامات شامی حکومت پر عائد کئے جانے کی بابت بارہا خبردار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular