اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام فلسطینیوں کے ساتھ کھلی غدار ی ہے
غزہ(نیوزڈیسک) حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوڈانی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی حکومت نے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کا اعلان کرکے قضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنی تاریخی روایات، اصولوں اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی تاریخی حمایت سے کھلاانحراف کیا ہے، حماس سوڈانی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے اور فلسطینیوں کے ساتھ کھلی غداری قرار دیتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان نے ماضی میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کی ہے۔ موجودہ حکومت کے لیے ہرگز یہ مناسب نہیں کہ وہ ماضی کے اصولوں اور روایات کو فراموش کرکے صہیونی ریاست کے ساتھ فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک کی قیمت پر تعلقات استوار کرے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سوڈان اپنی تاریخی روایات سے منحرف ہوگیا، حماس
سوڈان اپنی تاریخی روایات سے منحرف ہوگیا، حماس
-
Ilyas - اکتوبر 29, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































