امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نت نئی سازشیں کر رہے ہیں
تہران (نیوز ڈیسک) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی، سینچری ڈیل کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے، تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہاکہ فلسطینی عوام کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے فلسطینیوں کو ان کے اہداف سے دور کرنے کے لئے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نت نئی سازشیں کر رہے ہیں، امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کے سلسلے میں فلسطینی عوام اور حکام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے اور فلسطینیوں کو اپنے داخلی اور اندرونی اختلافات کو فراموش کرکے فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کی نجات کے سلسلے میں مشترکہ اور متفقہ اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے ، فلسطینی تنظیم حماس اور فتح کو اسرائیل جیسے مشترکہ دشمن کا سامنا ہے اسرائیل کو امریکا جیسی سامراجی طاقت کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سنچری ڈیل سے مقابلہ کا واحد راستہ اتحاد و یکجہتی،حماس
سنچری ڈیل سے مقابلہ کا واحد راستہ اتحاد و یکجہتی،حماس
-
Ilyas - جولائی 30, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































