Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

سعودیہ یمن میں ناکام،نکلنے کا باعزت راستہ ڈھونڈنے لگا(امریکی تھنک ٹینک)

 حوثیوں کو بفرزون کے بدلے یمن سے فوجی انخلا کی پیشکش اور اہداف کے حصو ل میں ناکامی حوثیوں کی طویل موجودگی کا تسلیم شدہ اعتراف ہے، اسٹراٹفور
سعود ی حکام کی مددگار امریکی حکومت ختم ہوگئی،نئی حکومت حامی نہیں،امداد بند ہونے کا بھی خطرہ ہے، سعودیہ حوثیوں کو پوری مراعات دینے پر مجبور ہو جائے گا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے اسٹراٹفور (Stratfor) نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب یمن جنگ میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اس لاحاصل جنگ سے نکلنے کا باعزت راستہ ڈھونڈ رہا ہے ، ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی حوثیوں کو اپنی سرحد پر بفرزون کے بدلے یمن سے فوج نکالنے کی پیشکش اہداف کے حصو ل میں ناکامی اور حوثیوں کی سیاسی اور فوجی موجودگی کی ممکنہ لمبی عمر کا ایک تسلیم شدہ اعتراف ہے،سعودی حکام کو اندازہ ہوچکا ہے کہ وائٹ ہاو ¿س میں ان کی دوست حکومت ختم ہوچکی ہے اور آنے والی حکومت بن سلمان کی سیاست کیلئے سازگار نہیں، آسمان سے چھوتے جنگی اخراجات اور ہلاکتوں میں اضا فہ بھی اس بات کی علامت ہے کہ اسے جنگ سے نکل جانا چاہئے لیکن لگتا ہے کہ سعودی حکام کیلئے یہ راستہ بھی تیزی سے بند ہورہا ہے، رپورٹ کے مطابق سعودیہ حوثیوں کو صنعا سے نکالنے اور منصور ہادی کو بٹھانے میں ناکام ہوا ، فورسز اور فوجی سازوساما ن کے شدید نقصان کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹس اور امریکی کانگریس کا غضب بھی کما یا،وہ خطے میں بھی اپنی حمایت کھوبیٹھا اور عرب امارات سمیت کئی اتحادیوں نے خود کو یمن سے باہر نکال لیا، سعودی فوجی حکام کا صرف ہوائی حملوں اور یمن کے سرحدی محاصرے پر تکیہ ہے جس کی قیمت غیر فوجی شہری ادا کر رہے ہیں، اس بات کی قطعی توقع نہیں کہ جو بائیڈن، کانگریس کی جانب سے سعودی حکومت کی امداد روکنے میں رکاوٹ بن سکیں ،سعودی حکام امریکا کے دوبارہ جوہری معاہدے میں شمولیت اور انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں کی مذمت سے بھی انتہائی پریشان ہیں،امریکی تھنک ٹینک کے مطابق حوثی جانتے ہیں کہ وہ محاذ جنگ پر ایک کمزور دشمن کے ساتھ روبرو ہیں اورامریکی دباو ¿ کے بعد ریاض ممکنہ مذاکرات میں حوثیوں کو پوری مراعات دینے پر مجبور ہو جائے گا رپورٹ کے مطابق حوثی اس کوشش میں ہیں کہ سعودی حکومت پر زیادہ سے زیادہ بالادستی حاصل کر لیں اور آئندہ ہونے والے ممکنہ مذاکرات کے پیش نظر اپنی اس بالادستی کو زیادہ سے زیادہ علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کر کے زیادہ سے زیادہ موثر بنا لیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular