این پی ٹی کا رکن ہونے کے باوجو دسعودیہ معائنہ پر تیار نہیں،ایران
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خفیہ جوہری پروگرام کو شفاف بنائے اور اور آئی اے ای اے کے رکن ممالک کو اس بارے میں رپورٹ پیش کرے، ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے غیر شفاف جوہری پروگرام پر عمل کرتے ہوئے اسے فروغ دے رہا ہے ، وہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو ¿ کے معاہدے این پی ٹی کا رکن ہے اور آئی اے ای اے کے ساتھ دو طرفہ سیف گارڈ کا اس کا سمجھوتہ بھی ہے، پھر بھی اس نے اب تک معائنے کا عمل قبول نہیں کیا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سعودیہ کے خفیہ جوہری پروگرام کو شفاف بنانے پرزور
سعودیہ کے خفیہ جوہری پروگرام کو شفاف بنانے پرزور
-
Ilyas - اگست 13, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































