Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

سعودیہ کو اسلحہ فراہمی پر برطانوی حکومت پھر نشانے پر

برطانیہ اپنی اسلحہ پیداوار کا 40فیصد سعودیہ کو بیچتا ہے،ایک سال پہلے عدالت نے اسلحہ بیچنے پر پابندی لگائی ،برطانوی حکومت پھر فروخت کیلئے تیار
سعودیہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، برطانوی وزیرکی ہٹ دھرمی، اسلحے کی فروخت کو شروع کرنے کے حکومتی فیصلہ اخلاقی دیوالیہ پن ہے، سماجی تنظیم
لندن(نیو زڈیسک) یمن میں جارحیت کے باوجود سعودی عرب کو اسلحہ فراہمی پردوبارہ سوالات اٹھنے لگے ہیں،برطانیہ اسلحہ فروخت کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، اور اسلحے کی اپنی مجموعی فروخت کا 40 فیصد صرف سعودی عرب کو بیچتا ہے،یمن پر جارحیت میں شامل متحدہ عرب امارت سعودی عرب کے بعد برطانیہ سے اسلحہ خریدنے والا دوسرا بڑا ملک ہے لیکن وہ سب سے زیادہ اسلحہ امریکا سے خریدتا ہے، برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکن اور حزب اختلاف کے سیاستدان سعودی عرب کو اربوں پاونڈ کے اسلحہ کی فروخت پر سوالات اٹھا رہے ہیں، پچھلے موسم سرما میں برطانوی انسانی حقوق کے کارکنوں کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب ایک عدالت نے برطانوی حکومت کو سعودی عرب کو اسلحہ بیچنے سے روک دیا تھا ، ایک برس کے غور و غوض کے بعد برطانوی حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پھر سے شروع کرنی چاہیے، برطانیہ کی عالمی تجارت کی وزیر لز ٹرس کے ممبران پارلیمنٹ کو دیئے گئے تحریری بیان کے مطابق یمن میں اکا دکا واقعات کے علاوہ سعودی عرب میں عالمی قوانین کی پاسداری کی شدید خواہش اور صلاحیت موجود ہے، اپوزیشن کی ترجمان اور لیبر پارٹی کی رکن ایملی تھورنبری حکومت کے فیصلے کو اخلاقی طور پر ناقابل دفاع سمجھتی ہیں،انہوں نے حکومتی فیصلہ برطانیہ کے خود کو انسانی حقوق کے محافظ کے دعوے کو کمزور کر دیتا ہے،دی کیمپین اگینسٹ دی آرمڈ ٹریڈ نامی تنظیم جس نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، اس نے اسلحے کی فروخت کو شروع کرنے کے حکومتی فیصلے کواخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے، امریکا کے بعد برطانیہ سعودی عرب کا دوسرا بڑا اسلحہ سپلائر ہے فرانس سعودی عرب کا تیسرا بڑا سپلائر ہے جو سعودی عرب کو 4.3 فیصد اسلحہ مہیا کرتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular