Mon Oct 12, 2026

سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز

روزانہ کی خبریں

روضہ امام حسین ؑ کی توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ شروع

ایران 60کرورڑ ڈالر خرچ کرے گا،40میٹر گہرے اور 50ہزار مربع میٹر رقبہ پر کئی منزلہ عمارت میں وضو خانے ، میوزیم اور لائبریری قائم کی جائے گی
 روضے تک زیرزمین سڑک بنائی جائے گی،ا یرانی سیمنٹ ، اسٹیل اور دیگر میٹریل کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ،عراقی معیشت ایسے منصوبے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتی ،ترجمان
بغداد(نیوز ڈیسک)ایرانی حکومت عراق میں امام حسین ؑاور بین الحریمین کی توسیع اور و مرمت پر60کروڑ ڈالر خرچ کرے گی ، نیوزایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روضے کی توسیع کا منصوبہ 300سالوں میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ، منصوبے کی نگرانی پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر حسن بلاراک کر رہے ہیں،جنہیں حال ہی میں امریکا نے اسلحہ اسمگلنگ ، انٹیلی جنس سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے،رپورٹ کے مطابق ایرانی مزدور اور انجینئرروضہ سے متصل 50ہزار مربع میٹر بڑے اور 40میٹر گہرے گڑھے میں اسٹرکچر کھڑاکرنے میں مصروف ہیں ، اس زیرزمین کئی منزلہ عمارت میں وضو خانے ، میوزیم اور لائبریری قائم کی جائے گی، روضے تک سرنگ میں سڑک بنائی جائے گی جس کے ذریعے لوگ روضہ تک پہنچیں گے، عراقی حکومت نے مذہبی منصوبوں کیلئے ا یرانی سیمنٹ ، اسٹیل اور دیگر میٹریل کی درآمد پر ٹیکس کی خصوصی چھوٹ دی ہے،روضہ اما م حسین ؑ کے ترجمان افضل الشامی نے رائٹرز کو بتایا کہ اتنے بڑے منصوبے کیلئے ایران کی شمولیت کی ضرورت ہے کیونکہ عراقی معیشت اس قابل نہیں کہ ایسے منصوبے کا بوجھ اٹھاسکے، انہوں نے کہا کہ ایرانی روضوں سے بہت محبت کرتے ہیں، جب یہ رقم ایرانی عطیہ دہندگان کی طرف سے ایک سرکاری ادارہ کے ذریعہ آتی ہے ، تو یہ ایرانی حکومت کے لئے اندرون و بیرون ملک نفسیاتی فروغ اور اچھی تشہیرکا ذریعہ بنتی ہے،مذہبی سیاحت تیل کے بعد عراق کی آمدنی کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular