Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

دوحہ: کابل حکام اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات

پہلی بار افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے براہ راست افغان مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں گفتگوکی ہے۔ افغان مفاہمتی کونسل کے ترجمان، فریدون خوزون نے کہا کہ حکومت-طالبان مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے اپنی پہلی براہ راست ملاقات کے دوران رابطہ گروپ کے تیار کردہ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل کے اجلاس میں بات چیت کے ایجنڈے سے متعلق کچھ امور پر اتفاق کیا گیا تھا ، لیکن اب باقی ماندہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہ کہا طالبان اور حکومتی اراکین نے صبرو تحمل اور مذاکرات کے لائحہ عمل جلد طے کرنے پر زور دیا۔
دونوں فریق نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے سے گریز کریں گے۔ ایک دوسرے کے خیالات کا احترام رکھا جائے گا۔ اور دونوں وفود کے مابین براہ راست رابطے کے لئے ہر ٹیم کے دو افراد کو مقرر کیا گیا۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان، محمد نعیم وردک نے کہا کہ دونوں فریق نے رابطہ گروپ کے طے شدہ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular