تنظیم القرض الحسن نے بیروت میںفعال معاشی نیٹ ورک قائم کرلیا
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ نے امریکی پابندیوں کا توڑنکال لیا،حزب اللہ کی ذیلی تنظیم القرض الحسن نے دارالحکومت بیروت میں اپنے زیراثر علاقوں میں اے ٹی ایمز نصب کردئے ہی اور ادارے سے قرضہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے،القرض الحسن غیرسرکاری ادارہ ہے اور اسے 1987 میں وزارتِ داخلہ نے خیراتی ادارے کے طور پر کام کیلئے لائسنس جاری کیا تھا،یہ تنظیم چار لاکھ افراد کی مدد کرچکی ہے اور گذشتہ سا ل کے آخر تک 3ارب ڈالر سے زیادہ کی رقوم بہ طور قرض دے چکی تھی،رپورٹ کے مطابق تنظیم ایران اور شام سے مصنوعات کو قانونی اور غیر قانونی طور پر درآمد کررہی ہے اور ان دونوں ممالک کواشیا برآمد بھی کررہی ہے ، تنظیم کے ذریعے امریکا یا اقوام متحدہ کی پابندیوں کا شکار لبنانی ادارے اور افراد بھی رقوم کا لین دین کرسکتے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حزب اللہ نے امریکی پابندیوں کا توڑنکال لیا
حزب اللہ نے امریکی پابندیوں کا توڑنکال لیا
-
Ilyas - دسمبر 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































