Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

جلد ہی عالمی وبا کورونا کا خاتمہ کردیں گے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی کے بعد پُرامید ہیں کہ رواں برس کے آخر تک عالمی وبا کو ختم کردیا جائے۔
ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں اور اسی بناء پر طویل تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی نظرآنا شروع ہوگئی ہے اور ہم جلد ہی عالمی وبا پر قابو پالیں گے اور کورونا کو ختم کردیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تقریباً 6 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 14 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular