
برلن : جرمنی میں نوجوان نے خنجر سے حملہ کر کے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ واقعہ فرینکفرٹ کے نواحی علاقے میں پیش آیا حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 24 سالہ ملزم کا تعلق صومالیہ سے بتایا جا رہا ہے، حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے اور اسپتال میں زیرعلاج تھا.


































