Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت پاکستان کو شام، لیبیا یمن بنانا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان

بھارت پاکستان کے ٹکڑے، فرقہ وارانہ فسادات اور علمائے کرام کو قتل کرانا چاہتا ہے، پاک فوج کو کمزور کرنے میں ہمارے دشمنوں کی دلچسپی ہے
خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں اور لیبیا، عراق، شام، افغانستان، یمن اور پوری مسلم دنیا میں لگی آگ دیکھیں، فوج نہ ہوتی تو ملک کے3ٹکڑے ہو جاتے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ٹکڑے، فرقہ وارانہ فسادات اور علمائے کرام کو قتل کرانا چاہتا ہے،نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاک فوج کو کمزور کرنے میں ہمارے دشمنوں کی دلچسپی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں اور لیبیا، عراق، شام، افغانستان، یمن اور پوری مسلم دنیا میں لگی آگ دیکھیں اور اگر آج ہماری پاکستانی فوج نہ ہوتی تو ملک کے3ٹکڑے ہو جاتے، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے بھارتی سازش پکڑ لی، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ون پوائنٹ ایجنڈا اپنی دولت بچانا ہے۔ وہ دوسرے متحدہ کے بانی بن گئے ہیں، یہ لوگ پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، نواز شریف فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ میں پرویز مشرف کی طرح پریشر میں آ کر این آر او نہیں دوں گا۔ اقتدار چھوڑ دوں گا این آر او نہیں دوں گا، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ امپائر کی انگلی کا مطلب فوج ہے۔ میرا اشارہ اللہ کی طرف تھا، میرا امپائر اللہ ہے

مزید پڑھیے

Most Popular