Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت میں کسانوں‌ کا احتجاج چوتھے ماہ میں داخل، فصلیں تلف کرنی شروع کر دیں

بھارت میں کسانوں کا احتجاج چوتھے ماہ میں داخل ہو گیا۔ ہزاروں مظاہرین دلی کے باہر موجود ہیں، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے، کاشکاروں نے احتجاجاً گندم کی فصل تلف کرنی شروع کردی۔ خالصتان تنظیموں نے سکھوں کو پیغام دیا ہے کہ سکھ خود کو بھارتی نہ کہیں۔
بھارت میں کسانوں کا احتجاج چوتھے ماہ میں داخل، ادھر ہزاروں کسان مظاہرین دلی کےاردگرد ٹکری، سنگھو اور غازی پور بارڈر پر موجود ہیں، دوسری طرف مودی سرکار کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے۔
راکیش ٹیکیٹ کی اپیل پر کاشکاروں نے احتجاجاً گندم کی فصل تلف کرنی شروع کر دی، مختلف علاقوں میں جلسے بھی جاری ہیں۔ ہریانہ میں ہونے والے کسانوں کے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کسان رہنماؤں کا کہنا تھا مودی کو ہر صورت متنازع قوانین واپس لینا ہی پڑیں گے۔ احتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خالصتان تنظیموں نے سکھوں کو پیغام دیا ہے کہ سکھ خود کو بھارتی نہ کہیں۔ ادھر دلی کی سیشن کورٹ نے کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کارکن دیشا روی کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کا کہنا تھا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ اس لیے 22 سالہ لڑلی کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ مودی سرکار نے دیشا روی پر خالصتان تحریک کی مدد کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular