Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت میں کالے قوانین کے تحت گرفتاریوں پر تشویش ہے، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن

آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے انسانی حقوق کمیشن بھارتی فورسز کے ظالمانہ اقدامات اور آسیہ اندرابی سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی حراست کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس کیخلاف بھارت پر دباؤ ڈالے۔ او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے جھوٹے الزامات پر آسیہ اندرابی اور خاندان کے دو افراد کو تہاڑ جیل میں رکھا ہوا ہے۔ بھارتی حکام کی کالے قانون کی آڑ میں ایسی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی اور دیگر سیاسی قیدیوں کو منصفانہ ٹرائل کا حق بھی نہیں دیا جا رہا۔ آسیہ اندرابی اور دیگر کو جسمانی اور ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ زیر حراست ان افراد کو علاج کی سہولت نہ دے کر ان کی زندگی سے کھیلا جا رہا ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدام انسانی حقوق کے عالمی اور انسانی قوانین کے منافی ہے۔ کالے قوانین کے تحت سیاسی کارکنوں اور شہریوں کو گرفتار کرنے پر شدید تشویش ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular