Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

بچوں کا عالمی دن، لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے موبائل ایپ ’’بچہ فائنڈر‘‘ متعارف

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر روشنی ہیلپ لائن نے لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے موبائل ایپلی کشن ’’بچہ فائنڈر‘‘ متعارف کروا دی، جس پر والدین اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔ یہ ایپ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی، جس کے مہمان خصوصی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے۔ تقریب میں شہید زینب کے والد امین انصاری بھی شریک تھے۔ اپنے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس ایپ پر والدین لاپتہ بچوں کی شکایات درج کرسکیں گے، جو کہ بچوں کی تلاش میں مددگار ثابت ہوگی، یہ ایپ جدید نظام پر مبنی ہے جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تھانوں کا کلچر کافی بہتر ہوا ہے، اب بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ فوری درج کی جاتی ہے، حاجی امین نے اپنی بیٹی زینب کو کھو کر ملک کی بیٹیاں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان کے اس عزم و حوصلے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے سے آئین میں ترمیم کی گئی ہے، ترمیم میں زینب الرٹ بل کو خصوصاً ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، گذشتہ دو ماہ میں 65 لاپتہ بچوں میں 55 بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، پولیس کی بہترین کاوش پر اسے لازمی سراہنا چاہیئے، خوشی اس وقت ہوگی، جب ایسا کوئی واقعہ ہی نہ ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular