
اسرائيل کی ميزبانی میں تین جانبہ مذاکرات میں شرکت کی غرض سے تل ابیب کے دورے پر گئے بحرین کے وزيرخارجہ عبدالطیف الزیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم دسمبر سے دونوں طرف کے شہری ویزا لے کر آزآدنہ ایک دوسرے کے یہاں سفر کرسکیں گے۔
اس موقع پر اسرائیل کے وزيراعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا کہ ہم امن کا پل تعمیر کر رہے ہیں، جس سے بقول ان کے مستقبل میں بہت سے لوگ گزریں گے۔
واضح رہے کہ بحرین سمیت بعض عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت کیا ہے کہ جب اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


































