پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں کسی طرح کی رکاوٹ قبول نہیں ،ایران
نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں ہر کسی طرح رکاوٹ ڈالنے اور محدود کرنے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب اوراسرائیل کی ایٹمی سرگرمیوں کی آئی اے ای اے کی زیر نگرانی میں ہونی چاہیے ،مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی ایٹمی ادارے کی سالانہ رپورٹ سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ا یٹمی ایجنسی کے فرائ ض میں سے ایک پرامن جوہری سرگرمیوں کے فروغ سمیت اس حوالے سے ممالک کے درمیان بین الاقوامی تعاون کی توسیع ہے، ایران نے سرمایہ کاری اور انتھک کوششوں سے اس حوالے سے بہت بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور اب وہ مختلف شعبوں بشمول بجلی کی پیداوار، طب، زراعت اور صنعتی شعبوں میں جوہری توانائی کا استعمال کر رہا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران کا سعودی اور اسرائیلی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی پر…
ایران کا سعودی اور اسرائیلی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی پر زور
-
Ilyas - نومبر 19, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































