Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ایران نے شام کے بحران کے حل میں تعمیری کردار ادا کیا، اقوام متحدہ کا اعتراف

ایران اور اقوام متحدہ کا شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے دورے پر آئے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسون کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بعض ممالک کی جانب سے شامی مسئلے کے سیاسی حل میں روڑے اٹکانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کورونا وبا کے دوران شامی عوام کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، شام میں بحران کے خاتمے کے بہت مواقع فراہم ہوئے تاہم بعض ملکوں نے اس سلسلے میں روڑے اٹکائے اور ان مواقع کو ہاتھ سے گنوا دیا۔
جواد ظریف نے عالمگیر وبا کورونا کے دوران، شامی حکومت اور عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔
اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسون نے شام کی آئین ساز کمیٹی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کمیٹی کے اگلے اجلاس کے انعقاد کیلئے اپنی کوششوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے ایران کیجانب سے گزشتہ 10 برسوں میں شامی بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular