لاہور ہائیکورٹ کی وزارت خارجہ کو مزید تفصیلات مہیا کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت
لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا حکم دے دیا ، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دفترخارجہ میں ترکی اور ایران سے متعلقہ امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر صائمہ خان جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر سارہ بلال عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایرانی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 44 پاکستانیوں کی واپسی پر رضا مند ہے، فاضل جج نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا قیدیوں کی واپسی کیلئے کتنا وقت درکار ہے جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید تفصیلات مہیا کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو مزید تفصیلات مہیا کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے…
ایران میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا حکم
-
Ilyas - دسمبر 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































