Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آبی مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد نئی دلی روانہ

پاک بھارت آبی مذاکرات کے سلسلے میں پاکستانی انڈس وفد واہگہ کے راستے نئی دلی روانہ ہو گیا ہے۔ پاک بھارت آبی مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دلی میں ہوں گے، پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ کریں گے۔ انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور پاکستان مذاکرات میں پانچ رکنی ایجنڈے پر بات کرے گا، لاہور بھارت سے سیلاب مون سون بارشوں کے پیشگی ڈیٹا شیئرنگ پر بھی بات ہو گی۔ مہرعلی شاہ کے مطابق چناب پر لوئر کلنائی پراجیکٹ میں پانی ذخیرہ کرنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، دریائے چناب پر آبی منصوبے پکل ڈل کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔ انڈس واٹر کمیشنر مہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر 19 میگا واٹ کے دربت بجلی گھر کی تعمیر پر بھی اعتراض اٹھایا جائے گا اور 24 میگا واٹ کا نیمو چلنگ بجلی گھر کی تعمیر پر بھی اعتراض اٹھایا جائے گا۔ مہر علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ 2018ء میں جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا تھا وہیں سے بات چیت شروع ہو گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular