Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی جاسوس طیاروں کی نوفلائی زون میں پرواز، چین نے دو بیلسٹک میزائیل داغ دیئے

مخصوص نوفلائی زون میں امریکی جاسوسی طیاروں کی پروازوں کے جواب میں چین نے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ چین نے گزشتہ روز امریکہ کو جاسوس طیاروں کی پروازیں روکنے کی تنبیہہ کی تھی۔ امریکہ کی جانب آج پھر خلاف ورزی کرنے پر چین نے وارننگ کے طور پر میزائل فائر کیے۔ نو فلائی زون میں امریکی طیاروں کی پرواز کے جواب میں دو درمیانی رینج والے میزائل ڈی ایف 26 بی اور ڈی ایف 21 ڈی مختلف مقامات سے فائر کیے گئے۔ گزشتہ روز بھی امریکی جاسوسی طیارے یو 2 نے چین کے شمالی علاقے میں پرواز کی تھی جس کے جواب میں چین نے احتجاج کیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہنے کا بھی کہا تھا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی سے حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے حقیقی اقدامات کرے۔ چین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز امریکی جاسوسی طیارہ اس نو فلائی زون میں داخل ہوا جو چینی فوج کے لیے مخصوص ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ چین امریکہ سے اس طرح کے اشتعال انگیز رویے سے فوری طور پر باز آنے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے حقیقی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یو 2 کی پرواز بحرالکاہل کے علاقے میں پرواز بین الاقوامی قوانین اور اصول ضوابط کے مطابق تھی۔ امریکی فوج نے کہا کہ امریکہ اس علاقے میں اپنی پروازیں حسب معمول جاری رکھے گا اور پیسفک ایئر فورس کے اہلکار اپنے وقت اور مرضی کے مطابق جب بھی چاہیں گے بین الاقوامی قانون کے ضوابط کے تحت اپنے طیارے اڑائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular