
امریکی شہروں لاس اینجلس اور شگاکو میں فائرنگ کے واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ "اے بی ایس سیون” نیوز نے شیکاگو پولس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں سات افراد کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ چھ افراد فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث ایک 32 سالہ شخص مبینہ پولس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
اس طرح ایک اور واقعے میں جو لاس اینجلس میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے کم از کم سات افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں چھ افراد زخمی اور ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کا کہنا ہے اس واقعے میں ملوث شخص جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگيا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں اسلحے کی خرید وفروخت پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہيں ہے جس کے سبب روزانہ کی بنیاد پر پورے امریکہ میں فائرنگ کے سینکڑوں واقعات پیش آتے ہيں۔ امریکہ میں اسلحہ مافیا کے اثر و رسوخ کی بنا پر کانگریس گن کلچر کو محدود کرنے سے متعلق قانون سازی سے گریزاں رہی ہے۔


































