نئی امریکی انتظامیہ نعروں میں سچی ہے تو فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کرے
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ابھی تک نئی امریکی انتظامیہ کی خیر سگالی نہیں دیکھی گئی،اگر یہ حکومت اپنے نعروں میں سچی ہے تو اسے فوری طور پر نیا راستہ شروع اور مسائل کا مقابلہ کرنا چاہئے ،شاید ان کی باتیں بدلی ہوں لیکن عمل کرنا اہم ہے ، ہمیں عمل میں دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا کررہے وہ اس جرم کی تلافی کیسے کررہے ہیں، نئی حکومت کو ایک عظیم دہشت گردکے جرائم کی تلافی کرنے کے طریق کار پر سوچنا چاہئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو بھی شبہ نہیں کہ ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباو ناکام ہوگءہے اور ایرانی قوم کے خلاف معاشی جنگ ناکام ہوچکی ہے البتہ ہمارے عوام میں ابھی تک پریشانیوں کا سامنا ہے اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ ، اگر یہ اپنے نعروں میں سچی ہے تو ، اسے فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کرنا اور ایک آغاز کرنا ہوگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا کی باتیں بدلیں لیکن عمل زیادہ اہم ہے ،…
امریکا کی باتیں بدلیں لیکن عمل زیادہ اہم ہے ، حسن روحانی
-
Ilyas - فروری 18, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 7
- 0 minute read


































