Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا: کورونا ویکسین آبادی کم کرنیکی سازش ہے، مشتعل مظاہرین نے ویکسین سینٹر بند کروا دیا

امریکا میں مشتعل مظاہرین نے ڈوجر اسٹیڈیم میں کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ملک کے سب سے بڑے مرکز صحت کو یہ کہہ کر بند کرادیا کہ یہ ویکسین آبادی کو کم کرنے کی اشرافیہ کی ایک سازش ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے دوجر اسٹیڈیم میں قائم کورونا ویکسین کے ایک مرکز کو مظاہرین کی جانب سے احتجاج پر بند کردیا گیا ہے۔
سینکڑوں مظاہرین کورونا سینٹر پر جمع ہوئے اور ویکسی نیشن کو سازش قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں زیاد تعداد ٹرمپ کے حامیوں کی تھی جنہوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن میں درج تھا کہ کورونا ویکسی نیشن آبادی پر قابو پانے کی ملکی اشرافیہ کی ایک سازش ہے۔ مظاہرین نے ویکسی نیشن کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرے میں شامل ایک شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی ویکسین نہیں ہے، یہ سینٹر ذبیحہ خانہ ہے یا ایک تجربہ گاہ ہے جہاں ہم سب کو چوہا بنایا گیا ہے جن پر سائنسی ریسرچ کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر بھی ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرے کی حمایت کی، ان پوسٹوں میں صارفین نے بل گیٹس سے ویکسین لگوانے کا مطالبہ بھی کیا اور ویکسی نیشن کے ذریعے انسانی جسم میں چپ داخل کرنے جیسے نظریات کو فروغ دیا۔ دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ کورونا سینٹر کو محض ایک گھنٹے کے لیے بند کیا گیا تھا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا جس کے بعد وہاں موجود تمام ویکسین شہریوں کو لگادی گئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular