Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امریکا نے چین کے 14 اعلیٰ حکام پر سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے چین کے 14 اعلی حکام پر ویزا اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ میں حزب مخالف کے قانون سازوں کی نااہلی میں کردار ادا کرنے کی بنا پر امریکا نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن کو ہدف بنایا ہے اور دیگر حکام پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کے خلاف امریکا کی جانب سے کیے جانے والے سخت اقدامات دراصل صدر ٹرمپ کی جانب سے جاتے جاتے اپنے جانشین نومنتخب صدر جوبائیڈن کے لیے مشکلات میں اضافہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹیو سمیت دیگر حکام پر پابندیاں عائد کر چکی ہے اور حال ہی میں امریکا نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے عہدے داروں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔ دو روز قبل امریکا نے چین کے ساتھ ثقافتی تبادلے کے متعدد پروگرام بھی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دونوں ممالک کے درمیاں رواں سال تجارتی تنازعات، کورونا وائرس، تائیوان اور ہانگ گانگ کی صورت حال کے باعث سفارتی تعلقات بدترین سطح پر آ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جن 14 افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے امریکا کا سفر ممنوع ہو گا۔ امریکا میں ان کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور کسی بھی امریکی فرد یا کمپنی پر ان افراد سے لین دین کی پابندی ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کے بعد ایشیائی اسٹاک منڈیوں میں مندی کا رجحان پیدا ہوا ہے۔ یورپ اور امریکا کی صورت حال کے باعث پہلے مشکلات کی شکار عالمی منڈیاں اب دونوں اقتصادی قوتوں کی کشیدگی کے باعث مزید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular