Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں ایک اور قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی قوم کے دائمی حقِ خودمختاری کو تسلیم کرتے ہوئے ایک قرارداد پاس کی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یہ بل چھے مخالف اور ۱۷ نیوٹرل ووٹوں کے مقابلے میں ۱۵۳ ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی قوم کے دائمی حق خودمختاری کے سلسلہ میں مذکورہ بل کی منظوری کے بعد فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اس قرارداد میں فلسطینی سرزمین کے قدرتی ذخائر منجملہ، زمین، توانائی کے وسائل، پانی اور سمندر پر فلسطینی قوم کے حق کو تسلیم کئے جانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ غاصب صہیونی ٹولے سے اپنے قدرتی ذخائر کے استعمال کی بابت ہرجانہ وصول کریں۔
المالکی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اکثریت رائے سے پاس ہونے والی اس قرار داد سے فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق کی بین الاقوامی تائید و حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قراردادوں کے نفاذ کے سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے لئے اپنی زمین اور دیگر قدرتی ذخائر و ذرائع کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے صہیونی ٹولے کے غاصبابہ اور ناجائز اقدامات کو لگام دئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular