Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کا تاثر ختم کرے

او آئی سی کا کردار بھی خاموش تماشائی سے زیادہ کچھ نہیں ،علامہ ساجد نقوی
لاہور(نیوز ڈیسک)سربراہ شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقو ی نے کہاکہ اقوام متحدہ کا ایسے وقت میں یوم تاسیس آیا ہے جب ایک طرف افغان امن عمل شروع ہے تو دوسری جانب بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر حالیہ چند ماہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں جبکہ انڈیا کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ خطے کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ ڈیل آف سینچری کے نام سے فلسطینیوں پر قبضہ منصوبہ مسلط کردیا گیا ہے اور چند ممالک کو دباوَ یا لالچ کی بنیاد پر نام نہاد امن معاہدہ میں شامل کیا جارہا ہے، ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی امن ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، اقوام متحدہ کو بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کا تاثر بھی ختم کرنا ہوگا کیونکہ فلسطین و کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں ، خیر سگالی کے پیغامات اور تنبیہ کے باوجود منہ زور امریکا، اسرائیل، انڈیا اور اور دیگر غاصبوں کی مذموم کارروائیاں جاری ہیں ، جبکہ او آئی سی کا کردار بھی خاموش تماشائی سے زیادہ کچھ نہیں

مزید پڑھیے

Most Popular