Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

افغانستان سے فوجی انخلا میں ناکامی کی صورت میں امریکا کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، افغان طالبان

افغان طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے تازہ بیان کے بعد ردعمل میں انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا میں ناکامی کی صورت میں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق اپنا قبضہ ختم کر لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان سے یکم مئی تک اپنی فورسز کا مکمل انخلا کرنا چاہیے۔ ذیبح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر وہ کسی بھی وجہ اور عذر کی وجہ سے ایسا نہیں کر پائے تو پھر وہ نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ خود اپنا فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular