
کابل : افغانستان میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے پیش نظر ایران، پاکستان اور ترکی نے صوبہ بلخ میں اپنے قونصل خانے بند کرنے کا اعلان کردیا، طالبان کے ہاتھوں صوبہ بلخ کے کئی علاقوں پر قبضہ اور حالات خراب ہونے کے بعد ایران، پاکستان اور ترکی نے صوبہ بلخ میں اپنے قونصل خانے بند کردیئے اور ان ملکوں کے سفارتکار بلخ سے کابل منتقل ہو گئے ہیں، اس سے قبل مزار شریف میں بھی ایران، ترکی اور روس کے قونصل خانے بند کئے جاچکے ہیں۔


































