Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ خامنہ ای کا شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں کو سخت سزا دینے اور شہید کی سائنسی کاوشوں کو آگے بڑھانے پر زور

ولی امرالمسلین آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مایہ ناز نیوکلیئر اور دفاعی سائنسدان جناب محسن فخری زادہ کی عظیم شہادت کی مناسبت سے تبریک اور تعزیت پیش کرتے ہوئے اس جرم میں مرتکب افراد کو سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر تاکید کی ہے اور شہید کی سائنسی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
آپ کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
ملک کے جلیل القدر جوہری اور دفاعی دانشور جناب محسن فخری زادہ ،جرائم پیشہ اور انتہائی شقی آلہ کاروں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔اس بے مثال علمی شخصیت نے اپنی علمی جدوجہد کے ذریعے بہت بڑے اور یادگار علمی کام کیے اور ان عظیم علمی کاموں کی پاداش میں خدا وند عالم نے انہیں شہادت کا مرتبہ عطا کیا۔ایرانی حکام کو ان کی شہادت کے بعد دو امور پر خاص توجہ دینی چاہیے اول یہ کہ ان کی شہادت میں ملوث افراد اور ان کے پشت پناہوں کوسخت سزا دے اور دیگر یہ کہ شہید بزگوار مختلف شعبوں میں جن علمی اور فنی کاموں میں مشغول تھے انہیں جاری رکھا جائے۔
میں اس موقع پر شہید کے خاندان ،ملک کے علمی حلقوں، اور شہید کے ساتھیوں وشاگردوں کوان کی شہادت پر تبریک اور ان کے فقدان پر تعزیت وتسلیت عرض کرتا ہوں اور شہید کے درجات میں بلندی کے لیے بارگاہ خدا وندی میں دعا گو ہوں۔

مزید پڑھیے

Most Popular