مسلمانانِ عالم یمن میں سعودی عرب کی جارحیت کو لگام دیں
صنعا(نیوز ڈیسک) انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل عبد الملک بدر الدین الحوثی نے مسلمانانِ عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب کی جارحیت کو لگام دیں ،انہوں نے کہاکہ اس سال عید ایسے عالم میں آئی ہے کہ امت اسلامیہ بڑے اہم واقعات سے روبرو ہے جن میں سر فہرست اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے لئے حج سے محرومی اور اس عظیم عبادت کا محض ایک ظاہری عمل میں تبدیل ہو جانا ہے ،انہوں نے کورونا کے بہانے حج کو محدودکرنے پر مبنی سعودی حکومت کے اقدام پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے سعودی حکام کے اس عمل کو ارکان اسلام کے حق میں ایک بڑی جفا قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت امریکا اور صہیونی ٹولے کی نگرانی میں اپنے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آل سعود امریکی زیر سایہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں،انصار…
آل سعود امریکی زیر سایہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں،انصار اللہ
-
Ilyas - اگست 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































