Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یو اے ای کے غاصب اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کیخلاف اماراتی بینکوں کے بائیکاٹ کی مہم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے غاصب اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف دنیا بھر میں اماراتی بینکوں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی جارہی ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی بینک الاسلامی کی جانب سے اسرائیل کے لؤمی بینک کے ساتھ معاہدے کے بعد عرب ممالک میں اماراتی بینک کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی مہم شروع کئے جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر شروع کی گئی مہم میں کہا گیا ہے کہ اماراتی بینک نے اسرائیل کے بڑے مالیاتی ادارے کے ساتھ سمجھوتہ کر کے فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی تعمیر اور یہودی آباد کاری میں معاونت کی اور یہ معاہدہ شرمناک اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں سوشل میڈیا صارفین، سول سوسائٹی اور شہریوں سے اپیل کی گئی وہ ابوظہبی حکومت سے مالی معاملات منقطع کرتے ہوئے ابوظہبی اسلامی بینک بائیکاٹ کے نام سے چلنے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں سال اگست میں غاصب صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم جنوری کے پہلے ہفتے میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دبئی میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔
اسرائیلی اخبار گلوبز کے مطابق دبئی میں اسرائیلی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص جیرڈ کشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی آوی برکوفیٹچ اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular