Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یو اے ای کا خلائی مشن مریخ کے گرد مدار میں کامیابی سے داخل

متحدہ عرب امارات کا مریخ پر بھیجے جانے والا ہوپ مشن زمین کے پڑوسی سیارے کے مدار میں داخل ہوگیا ہے، اس طرح یو اے ای پہلا عرب بلکہ پہلا مسلم ملک بن گیا ہے جس نے خلائی پروگرام میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ العمل یا ہوپ نامی یہ مشن 20 جولائی کو جاپان سے روانہ کیا گیا تھا اور 7 ماہ کے طویل سفر کے بعد سرخ سیارے تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ایک ایس یو وی کے حجم کا یہ اسپیس کرافٹ 9 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 14 منٹ میں مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔ جبکہ سیارے پر یہ آئندہ چند ماہ میں اترے گا اور اس وقت ہی اسے مکمل طور پر کامیاب قرار دیا جاسکے گا۔
مدار میں داخلے کے بعد ایک سگنل سے زمین پر موجود مشن کنٹرولرز کو تاریخی کامیابی کی تصدیق مل سکی۔ ہوپ یو اے ای اسپیس ایجنسی کا پہلا اہم ترین خلائی مشن ہے، جس کا مقصد سرخ سیارے کے مدار مریخ کے مکمل سال (زمین کے 2 سال) تک گردش کرتے ہوئے وہاں کے موسم کا تفصیلی نقشہ تیار کرنا ہے۔ اس مشن کی قیادت کرنے والے سائنسدانوں کی سربراہ سارہ الامیری نے بتایا کہ یہ مریخ کا پہلا موسمیاتی سیٹلائیٹ ہوگا۔ اس کا منفرد آربٹر اسے مریخ کے ہر حصے کی مانیٹرنگ میں مدد فراہم کرے گا۔ اگر یہ مشن مریخ کے ایک سال کے دوران وہاں کے موسموں کا نقشہ بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پہلی بار ہوگا کہ سرخ سیارے کے موسم کی مکمل تصویر انسانوں کے سامنے آسکے گی۔
اس ڈیٹا سے سائنسدانوں کو مریخ کے بدلتے موسموں اور ماحول کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی جو 14 ارب سال سے اسے تحفظ فراہم کررہا ہے۔ یو اے ای مریخ تک پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بن گیا ہے جبکہ چین کا مشن 10 فروری کو مدار میں داخل ہوگا، جس کے بعد وہ چھٹا ملک بن جائے گا۔ ناسا کا نیا مارس مشن اگلے ہفتے اس سیارے کی سرزمین پر لینڈ کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ مریخ کی تحقیقات کا منصوبہ ہے، جس کے ذریعے پہلی بار منفرد اور نئی معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا اور یہ مشن امریکی خلائی ادارے ناسا سے مشوروں کے بعد ہی بنایا گیا۔ ہوپ مشن کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ امیریٹس مارس مشن کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلی بار مریخ کے پورے سال کے موسموں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ہوپ مشن منصوبے کے تحت مریخ پر ہائیڈروجن اور آکسیجن گیس سے متعلق بھی تحقیق کی جائے گی اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ مریخ پر ماضی کے مقابلے پانی کی مقدار کم کیوں ہو رہی ہے؟ ہوپ مشن کے لیے متحدہ عرب امارات کے مقامی انجنیئرز اور سائنسدانوں نے امریکی اور جاپانی ماہرین کی معاونت سے خود گاڑی اور آلات تیار کیے۔ اس مشن کے لیے اماراتی ماہرین نے غیر ملکی ماہرین کے تعاون سے محض 6 سال کے عرصے میں جدید ترین خلائی گاڑی اور اس میں تحقیق کے لیے نصب کیے جانے والے تمام آلات تیار کیے۔ تیار کی گئی گاڑی کا وزن 1350 کلو گرام ہے اور اس میں جدید کیمرے اور لائٹس بھی نصب ہوں گی جو کہ مریخ کے ماحولیات کا جائزہ لے کر مواد زمین پر بھیجیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular