
یورپی پارلمان کے ایک رکن نے انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی یونین کے دوغلے پن اور دوہرے معیارات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو جب چین اور ایران کو لات مارنے کا موقع ملتا ہے تو اسے انسانی حقوق سے پیار ہوجاتا ہے، حالانکہ ہم یمن میں جاری نسل کشی میں سعودیوں کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ میں آئرش رکن پارلمان ” مایک ولاس” نے انسانی حقوق کے تعلق سے یورپ کے دوہرے رویئے پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین بیلاروس میں مخالفین کو ایوارڈ دیتی ہے کیوں کہ اس کی سرحدیں روس سے ملتی ہیں، ہمیں جب بھی ایران اور چين پر انسانی حقوق کا شکنجہ کسنے کا موقع ملتا ہے ہم انسانی حقوق کے عاشق ہوجاتے ہیں لیکن ہم یورپی پارلیمنٹ میں یمن کے بارے میں بات نہیں کرسکتے کیوں کہ وہاں ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شانہ بشانہ نسل کشی میں مصروف ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور دسیوں لاکھ افراد بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک یمن کے خلاف سعودی جارح اتحاد کو گزشتہ چھ برسوں سے اسلحے کی سپلائی میں پیش پیش ہیں۔


































