Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پیرس: کسانوں کی حمایت میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ

بھارتی کسانوں کی تحریک کی حمایت میں فرانس میں مقیم سکھ بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانس کے درالحکومت پیرس میں سکھ کمیونٹی نے بھارت میں کسانوں کے حق اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سفارت خانے کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
ورکنگ ڈے، سخت سردی اور کورونا کی صورتحال کے باوجود انڈین سفارت خانے کے سامنے سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد احتجاج کیلئے موجود تھی، مظاہرین میں مرد، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل رہی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے بر سر اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان میں اقلیتوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ مقررین نے مودی حکومت کو ایک انتہا پسند حکومت قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ حکومت ہندوستان میں موجود اقلیتوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور حکومت کی زرعی اصلاحات اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
احتجاجی مظاہرین ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن پر حکومت کی کسان دشمن پالیسی اور مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستانی حکومت کسان دشمن اور سکھ محالف پالیسی ترک نہیں کرتی تو یہ تحریک کوئی اور شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular